”وہاب ریاض پر پابندی لگائی جائے کیونکہ ۔۔“ وہاب ریاض نے جیسن روئے کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے ، سرفراز بھی باولر سے الجھ پڑے

”وہاب ریاض پر پابندی لگائی جائے کیونکہ ۔۔“ وہاب ریاض نے جیسن روئے کے ساتھ ...
”وہاب ریاض پر پابندی لگائی جائے کیونکہ ۔۔“ وہاب ریاض نے جیسن روئے کے ساتھ ایسی حرکت کر دی کہ سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے ، سرفراز بھی باولر سے الجھ پڑے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں وہاب ریاض بیٹسمین جیسن روئے کے ساتھ الجھے تو سرفراز بھی میدان میں آئے اور پھر گرما گرمی ہو گئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے غیر ملکی کھلاڑی کے حق میں آتے ہوئے وہاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض اور جیسن روئے کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، اس موقع پر زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بیچ بچاو¿ کرایا۔تاہم یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ کوئٹہ کی اننگز ختم ہونے کے بعد وہاب ریاض نے انگلش بلے باز جیسن رائے کو فلائنگ کس کا اشارہ کیا تو سرفراز احمد اپنے بیٹسمین کی حمایت میں وہاب کی طرف بڑھے اور وہاب ریاض بھی غصے میں آگے آئے۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز نے بیچ بچاو¿ کروایا اور سرفراز احمد کو روک لیا جب کہ پشاور کی جانب سے کپتان ڈیرن سیمی ایک بار پھر وہاب ریاض کو اپنے ساتھ لے گئے۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وہاب ریاض کو ان کے نامناسب رویے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ارم نامی صارف نے وہاب ریاض کی حرکت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ بہت ہی نامناسب رویہ تھا وہ یہاں کھیلنے کیلئے آئے ہیں اور ہمار ے مہمان ہیں ، وہاب ریاض کو کچھ اخلاقیات اور سپورٹس مین شپ دکھانے کی ضرورت ہے ، وہاب کو پاکستان کی امیج خراب کرنی بند کرنا چاہیے ۔“

اس صارف نے تو پاکستان کرکٹ بورڈ سے وہاب ریاض کے جیسن روئے کے ساتھ رویے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ ” وہاب ریاض کا ہمارے مہمان جیسن روئے کے ساتھ رویہ نہایت نامناسب تھا ۔“

علی حمزہ شیخ نامی صارف کا کہناتھا کہ ” وہاب ریاض کی حرکت نہایت ہی شرمناک تھی ، جیسن روئے ہمارا مہمان ہے ، ، پی سی بی وہاب ریاض پر پابندی لگائے ۔“

احمد مصطفیٰ نامی صارف کا کہناتھا کہ ” وہاب ریاض نے جیسن روئے کے ساتھ نہایت شرمناک حرکت کی ہے ، آپ لوگ غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھیلنے کیلئے بلاتے ہیں اور اگلے ہی لمحے ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں ، یہ سپورٹس مین شپ نہیں ہے ، پی سی بی کو اس پر ایکشن لینا چاہیے ۔“

مزید : کھیل /PSL /PSL Expert Opinion