مہنگائی ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہے ،جنگلات پر قبضہ کرنے والوں پر 5 لاکھ جرمانہ کافی نہیں ،جیلوں میں ڈالیں ،وزیراعظم عمران خان

مہنگائی ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہے ،جنگلات پر قبضہ کرنے والوں پر 5 لاکھ جرمانہ ...
مہنگائی ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہے ،جنگلات پر قبضہ کرنے والوں پر 5 لاکھ جرمانہ کافی نہیں ،جیلوں میں ڈالیں ،وزیراعظم عمران خان

  



میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہے ، جنگلات پر قبضہ کرنے والوں کو مجرموں کی نظر سے دیکھیں ،ان مجرموں پر 5 لاکھ جرمانہ کافی نہیں انہیں جیلوں میں ڈالیں ،آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کومشن دیا ہے بڑے ڈاکوﺅں پر ہاتھ ڈالیں ،چھوٹے چوروں کو پکڑ کر چوری ختم نہیں ہوتی ،پہلی دفعہ بڑے ڈاکوﺅں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے،کرپشن ختم ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مستقبل کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے ،نوجوانوں اور بچوں میں احساس نہیں شجرکاری کتنی اہم ہے ،سکولوں میں بچوں کو شجرکاری کے حوالے سے پڑھایا جائے ،سکولوں میں شجرکاری کو بطور سبجیکٹ پڑھانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو 12 موسم دیئے ہیں ،جو جنگل انگریز چھوڑ کر گئے وہ جنگل ہم تباہ کر چکے ہیں ،اسی طرح جنگلات تباہ کئے تو موسم میں تبدیلی مستقبل تباہ کردیگی، وزیراعظم نے کہا کہ ہر قسم کے چیز اور ہر قسم کا پھل پاکستان میں اگ سکتا ہے ،جو قدرتی وسائل ہمارے پاس ہیں مہنگائی نہیں ہونی چاہئیں،کبھی آٹا مہنگا ہو جاتا ہے کبھی سبزیاں،مہنگائی ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہے ،انہوں نے کہاکہ دریا کے پانی کا درست استعمال کریں توپاکستان دنیا کو اناج دے سکتا ہے ،ہم نے اللہ کی نعمتوں کا صحیح استعمال نہیں کیا،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنگلات پر قبضہ کرنے والوں کو مجرموں کی نظر سے دیکھیں ،ان مجرموں پر 5 لاکھ جرمانہ کافی نہیں انہیں جیلوں میں ڈالیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے نبیﷺ کی حدیث مبارکہ ہے درخت اگاﺅ،سپین کا موسم بھی پاکستان جیسا ہے،سپین میں آج بھی باغات ہیں جو مسلمانوں نے اگائے ،کندیاں میں جنگل کا تحفظ لوگوں کی ذمہ داری ہے ،اس جنگل کو آبادکرنا ہے،یہ جنگل آپ کو نوکریاں دلوائے گا،انہوں نے کہا کہ آج جنگل میں درخت نظر نہیں آتے ،ہم جو بیری لگا رہے ہیں یہ مقامی درخت ہے،بیری کے شہد کی دنیا میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے،بیری کاشہد صحت کیلئے بہت اچھاہے،بیری کاشہر دنیا کو بیچ سکتے ہیں۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کومشن دیا ہے بڑے ڈاکوﺅں پر ہاتھ ڈالیں ،چھوٹے چوروں کو پکڑ کر چوری ختم نہیں ہوتی ،پہلی دفعہ بڑے ڈاکوﺅں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے،کرپشن ختم ہو گی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا میرا مشن ہے،میرامشن وہ ہے جو قائداعظم محمد علی جناح کا تھا،ہم غلط راستے پر چل دیئے ساری قوم غریب رہی کچھ خاندان امیر ہو گئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /میانوالی