بالی ووڈ کے سابق اداکار ” شترو گھن سنہا “ پاکستان دراصل کس شخصیت کی شادی پر آئے تھے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بالی ووڈ کے سابق اداکار ” شترو گھن سنہا “ پاکستان دراصل کس شخصیت کی شادی پر ...
بالی ووڈ کے سابق اداکار ” شترو گھن سنہا “ پاکستان دراصل کس شخصیت کی شادی پر آئے تھے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے سابق اور سیاستدان اداکار شترو گھن سنہا کی حال ہی میں اداکارہ ریما کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس سے پتا چلتا تھا کہ وہ پاکستان میں کسی شادی کی تقریب میں شریک ہیں تاہم اب اس کی تفصیلا ت بھی سامنے آ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شترو گھن سنہا دراصل لاہور میں معروف کاروباری شخصیت میاں اسد احسان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر لاہور آئے تھے ۔اس شادی کی تقریب کے بعد انہوں نے لاہور کے گورنر ہاﺅس میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کی جس دوران صدر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملاقات میں بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کو بھی اجاگر کیا۔ملاقات کے دوران بھارتی سیاستدان و سابق اداکار شتروگن سنہا نے کہا کہ برصغیر میں امن کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : بین الاقوامی