ننکانہ صاحب،عمارت گرنے سے3 بچے ملبے تلے دب کرجاں بحق ہو گئے
ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی گاﺅں تاراگڑ میں عمارت تعمیر کرتے ہوئے 3 بچے ملبے تلے دب کرجاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت موٹر وے ایم تھری پر بنائی جارہی تھی ،جاں بحق بچوں کی عمریں 5سے 8 سال کے درمیان ہیں ،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے لاہور ہسپتال منتقل کئے جارہے تھے لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔