سماجی تنظیم ہینڈز عمر کوٹ کی جانب سے ’’پانی صحت صفائی‘‘ متعلق تین روزہ تربیتی نشست

سماجی تنظیم ہینڈز عمر کوٹ کی جانب سے ’’پانی صحت صفائی‘‘ متعلق تین روزہ ...
سماجی تنظیم ہینڈز عمر کوٹ کی جانب سے ’’پانی صحت صفائی‘‘ متعلق تین روزہ تربیتی نشست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) سماجی تنظیم ہینڈز عمرکوٹ کی جانب سےجی سی ایل ٹی ایس (پانی صحت صفائی) متعلق تین روزہ  تربیتی نشست کا اہمتام کیا گیا ۔ اختتامی  تقریب میں  تربیت حاصل کرنےوالے ایک سو سےزائد افراد کو تربیتی سرٹیفکٹ بھی تقسیم کیئے گئے ،اسطرح کی تربیتی تقریبات منعقد کرنے  کا مقصد دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے افراد کو انسانی حیات کیلئے ضروری پانی صحت اور صفائی متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ،سماجی تنظیم ہینڈز کے ڈسٹرکٹ مینجر امام بخش خاصخیلی کا اظہار خیال  ۔

تفصیلات کے مطابق  ضلع عمرکوٹ میں کام کرنے والی سماجی تنظیم ہینڈز کے زیراہتمام تھر اور پسماندہ علاقوں  کے ایک سو سے زائد  افراد کو تین روزہ تربیتی نشست کا اہتمام  کیا گیا جس میں رضاکارانہ طور پر ان کو پانی صحت اور صفائی متعلق تربیت دی گئی جبکہ رضاکارانہ طور پر تربیت حاصل کرنے والے تمام افراد اپنے اپنے علاقوں میں دیگر افراد کو تربیت فراہم کریں گےتاکہ پانی صحت اور صفائی کے متعلق انکو آگاہی مل سکے  ۔

اس موقع پر میڈیا سے  بات کرتےہوئے سماجی تنظیم ہینڈز کےڈسٹرکٹ مینیجر  امام بخش خاصخیلی کاکہناتھا  کہ انسانوں کیلئے  پانی صحت اور صفائی  کتنی اہم ہیں اور اس کو کس طرح سے فائدہ مند بنانا ہے اس متعلق ہینڈز کے زیراہتمام تین روزہ تربیتی نشست منعقد کی گئی تھی جس میں  سو سے زائد مختلف گائوں گوٹھوں کے افراد کو  بتایا گیا ہے کس طرح اہم نقاط پر آپ عام لوگوں  کو تربیت دیں گے ۔ انکا مزید کہنا ہے کہ سماجی تنظیم ہینڈز نے ہمیشہ اس علاقے کی عوام کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے ہیں اور آئندہ بھی اس پسماندہ علاقے کی عوام کی زندگیوں کو آسانی کیلئے میسر کوشیش جاری رکھیں گے  اس موقع پر پروجیکٹ منیجر عیدل جمانی،انجنئیر کنہیا موہن لال ،عالمگیر،بلال آفتاب راہموں،حافظ سلیم وہ دیگر نے ایک سو افراد میں  JCLTS  کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔