سعودی سیکیورٹی فورسز سے بچنے کی کوشش کے دوران خواتین سمیت 11 غیر ملکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی سیکیورٹی فورسز سے بچنے کی کوشش کے دوران خواتین سمیت 11 غیر ملکی جان سے ...
سعودی سیکیورٹی فورسز سے بچنے کی کوشش کے دوران خواتین سمیت 11 غیر ملکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، انتہائی افسوسناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر مقیم 3خواتین سمیت 11افراد گرفتاری سے بچنے کی کوشش کے دوران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جن میں سے صرف ایک کا تعلق سعودی عرب سے تھا باقی تمام افراد غیر قانونی تآرکین وطن تھے، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مغربی صحرائی علاقے میں الھدار نامی قصبے سے70 کلو میٹر دور پیش آیا،حادثے میں زندہ بچ جانیوالےمگرسعودی عرب سے بے دخل ایتھوپین شہری نے بتایا کہ دوبارہ غیر قانونی طریقے سے واپس آیا ہوں تو یہ حادثہ پیش آگیا، ہم نے ایک سعودی گاڑی والے سے وادی الدواسر سے جانے پر اتفاق کیا۔ ڈرائیور مقررہ وقت پر پہنچا اور ہم گاڑی میں سوار ہو گئے

زخمی نے مزید بتایا کہ نصف شب کے بعد گاڑی روانہ ہوئی صحرائی علاقے میں پہنچنے سے قبل مجھے نیند نے آن لیا، آنکھ کھلی تو گاڑی حادثے کا شکار ہو چکی تھی،  میرے 11 ہم وطن جن میں تین خواتین شامل تھیں۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہواہے کہ ہلاک ہونے والے غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے جنہیں مقامی شہری چیک پوسٹوں سے بچا کر غیر معروف راستوں سے لے جا رہا تھا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہو ں نے نعشوں کو ایمبولنس میں سرد خانے منتقل کر دیا۔ 

مزید :

عرب دنیا -