افغانستان میں امن کیلئے طالبان کودراصل کس نے قائل کیا؟ وزیرخارجہ نے بتادیا

افغانستان میں امن کیلئے طالبان کودراصل کس نے قائل کیا؟ وزیرخارجہ نے بتادیا
افغانستان میں امن کیلئے طالبان کودراصل کس نے قائل کیا؟ وزیرخارجہ نے بتادیا

  



ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمو دقریشی کہتے ہیں کہ پاکستان نے پانچ دہائیوں سے سرد خانے میں پڑے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل پہنچایا جس کے بعد آج مسئلہ کشمیرپر یو ایس کانگریس میں بات ہو رہی ہے،عالمی ادارے اس پر بات کررہے ہیں۔مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی تو اس پر ردعمل آنا شروع ہوا۔سیکرٹری جنرل کو دعوت دی تو وہ تشریف لے آئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان طالبان کو قائل کرنے کی کوشش کرتا رہا،انہوں نے کہا دنیا کو قائل کیا کہ افغانستان کے مسئلے کاکوئی بھی فوجی حل نہیں ہے۔پاکستان افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کے خواہشمندوں سے آگاہ ہے تاہم یہ کوششیں ناکام بنائیں گے،انہوں نے کہاجنیوا میں بھی پاکستان بھارتی بربریت پر بات کرنے کاارادرہ رکھتا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی