فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم ” مولا جٹ “ کب ریلیز ہو گی ؟ آخر کار تاریخ کا اعلان ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی فلم انڈسٹری آہستہ آہستہ ترقی کی راہ پر چل پڑی ہے اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی کئی فلموں نے کمائی کے نئی ریکارڈ بھی بنائے اور اس دوران بلال لاشاری کی ” وار “ فلم کو بھلا کون بھول سکتا ہے تاہم اب ان کی شاہکار فلم ” مولاجٹ “ بھی ریلیز کیلئے تیارہے اور تاریخ کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مولا جٹ کے ہیرو ” فواد خان “ نے فلم کی تاریخ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” مولا جٹ “ عید الفطر پر سینماگھروں کی زینت بنے گی ۔قانونی پیچیدگیوں کے بعد اب آخر کار مولا جٹ کی ریلیز کا فیصلہ بھی کر لیا گیاہے جس کا پاکستانی ئقین بے صبری اسے انتظار کر رہے تھے ۔ فلم کا ٹریلر سامنے آتے ہی عوام کی جانب سے اس کا انتظار شروع کر دیا گیاہے جبکہ اس کا ٹریلر بھی یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر بے حدوائر ل ہو ا تھا ۔
اس فلم میں فواد خان ، حمزہ علی عباسی ، ماہرہ خان، حمائمہ ملک ، علی عظمت ، شفقت چیمہ اور نائر اعجاز مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ۔اس فلم کے ڈائیلاگ 1979 کی مولا جٹ لکھنے والے معروف مصنف ناصر ادیب کی جانب سے لکھے گئے ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی بلال لاشاری اور ناصر ادیب نے مکمل کی ہے ۔ فلم کا سکرین پلے بھی خود بلال لاشاری ہی کر رہے ہیں ۔