آرمی چیف کی مراکش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے اہم ملاقاتیں ،دوطرفہ دفاعی ،سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف کی مراکش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے اہم ...
آرمی چیف کی مراکش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے اہم ملاقاتیں ،دوطرفہ دفاعی ،سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی، سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ مراکش کاچار روزہ سرکاری دورے ہیں ،آرمی چیف نے مراش کے وزیر قومی دفاع اور مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں دوطرفہ دفاعی، سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کے امور بھی زیرغور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاوں میں دونوں جانب سے سکیورٹی ،مشترکہ تربیت اورانسداددہشتگردی امور پر اتفاق کیاگیا،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں مراکش کیساتھ کھڑا رہے گا،ماضی میں پاکستان ہمیشہ مراکش کا ساتھ دیتا رہا ہے ۔

اس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل کالج آف ہائیر ملٹری ایجوکیشن کا دورہ کیااورابھرتے ہوئے سکیورٹی ماحول اور مختلف مشکلات اورچیلنجزکے موضوع پر خطاب کیا

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی