عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں میانوالی کے پیٹرول پمپ کا ذکر کیوں کیا؟

عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں میانوالی کے پیٹرول پمپ کا ذکر ...
عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں میانوالی کے پیٹرول پمپ کا ذکر کیوں کیا؟

  



میانوالی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کے دوران میانوالی میں موجود ایک پیٹرول پمپ کا بطور خاص ذکر کیا۔انہوں نے کہا نمل یونیورسٹی کے قریب موجود پیٹرول پمپ پر ان کا اکثر آنا جاتا ہوتا تھا۔

انہوں نے کہایہاں موجودطارق کے پیٹرول پمپ سے تحریک انصاف شروع ہوئی۔اس پمپ کے مالک نے جب پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہش کا اظہارکیا تو خوشی ہوئی۔پھر یہی پمپ میانوالی میں تحریک انصاف کا مرکز بنتا چلا گیا۔اس لئے وہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف اسی پیٹرول پمپ سے شروع ہوئی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے نمل یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ ، اساتذہ اور دیگر ذمہ داران کو ان کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیاجبکہ کامیاب ہونے والے طلبا کو مبارکباد دی۔انہوں نے بچوں کے والدین سے کہا کہ وہ خوشی کے اس موقع پر ان کے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے وزیراور دیگر حکام کو بھی خو ش آمدید کہا، انہوں نے کہامتحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے سنجیدہ بیٹھے والدین سے کہا کہ یہاں سارے لوگ انتہائی سنجیدہ بن کر کیوں بیٹھے ہیں؟ انہوں نے کہا خوشی کا موقع ہے خوشی منانی چاہئے۔عمران خان کے مطابق یہاں تعلیمی ادارہ بنانے کی زیادہ تر لوگوں نے مخالفت کی ۔انہوں نے بتایاکہا جاتا تھا کہ یہاں کوئی عملہ پڑھانے نہیں آئے گا تاہم آج دیکھیں یہاں ایک عالمی معیار کا ادارہ موجود ہے جو پاکستان کی آکسفورڈ بنے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /میانوالی