ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کا فیصلہ
ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ ہنڈی ، حوالہ سے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم کی منتقلی معاشی و دہشتگردی قرارپائے گی ،رقم منتقلی میں معاون افراد شریک جرم قرارپائیں گے ،ایسے افراد کو وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ہوم سیکرٹری کی سفارش پر گرفتار کیا جا سکے گا ،گرفتاری کیلئے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کی مدد لی جا سکے گی ۔
مجوزہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 2020 کے ذریعے معاشی و دہشتگردی قانون کا حصہ بنا دی جائے گی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملوث افراد کو 3 ماہ زیر تفتیش رکھا جا سکے گا،تفتیش کا عرصہ 6 ماہ تک بھی بڑھایا جا سکے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس یا متعلقہ اداروں کے افسروں کی جے آئی ٹی تفتیش مکمل کرے گی ،ایسے ملزموں کی جائیدادیں بحق سرکار تحویل میں لی جاسکیں گی ۔