بھارت کا جنگی طیارہ ” مگ 29“ گر کر تباہ ، پائلٹ کہاں ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

بھارت کا جنگی طیارہ ” مگ 29“ گر کر تباہ ، پائلٹ کہاں ہے ؟ بڑی خبر آ گئی
بھارت کا جنگی طیارہ ” مگ 29“ گر کر تباہ ، پائلٹ کہاں ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

  



گوا(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی نیوی کا جنگی طیارہ ” مگ 29“ گوا میں گر کر تباہ ہو گیاہے تاہم پائلٹ محفوظ رہا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح تقریبا ساڑھے دس بجے مگ 29 نے معمول کے مطابق تربیتی پرواز بھری لیکن کچھ ہی دیر کے بد گوا کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ بر وقت طیارے سے ایجکٹ کر گیا جس کے باعث وہ محفوظ رہا اور اسے ریسکیو کر لیا گیاہے ۔بھارتی نیوی کے ترجمان کا کہناتھا کہ طیارہ کے تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے روس سے 45 مگ طیارے خریدے تھے جن میں سے 16 طیارے 2004 میں جبکہ باقی 29 طیارے 2010 میں بھارت کے حوالے کیے گئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی