استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا

استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا
استاد کے تشدد سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا

  



کاہنہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاہنہ میں مدرسے کے استاد نے مبینہ طور پر طالبعلم پر بدترین تشددکیا ہے جس کی وجہ سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔دنیا نیوز کے مطابق کاہنہ میں ہیئرکے علاقے میں مدرسے کا طالبعلم استادکے مبینہ تشددسے جاں بحق ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ورثانے ہیئرکے قریب شدید احتجاج کیا اور روڈبلاک کردیا،ورثا نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کےخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔

مدارس میں بچوں پر تشدد کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے،عموما ملک کے مختلف حصوں میں اساتذہ کی جانب سے بچوں پر شدید تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور