آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ، 5 اگست کے بعد سے کشمیری خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوا: وزیر اعظم

آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ، 5 اگست کے بعد سے کشمیری خواتین کی مشکلات میں ...
آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ، 5 اگست کے بعد سے کشمیری خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوا: وزیر اعظم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ہے، 5 اگست کے بعد سے کشمیری خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

آج کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت ہے ، 7 دہائیوں سے انڈین فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر کی خواتین کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث رہی ہے۔ 5 اگست کے بعد لگنے والے کرفیو کے باعث کشمیری خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پر عزم کشمیری خواتین کی امن کیلئے آواز بنیں ۔

مزید : قومی