کامران اکمل کی سنچری پر سوال اٹھ گیا

کامران اکمل کی سنچری پر سوال اٹھ گیا
کامران اکمل کی سنچری پر سوال اٹھ گیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر فواد احمد نے بلے بازکامران اکمل کی سنچری پر سوال اٹھا دیا ۔میچ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر فواد احمد نے کامران کی تعریف تو کی تاہم ان کی سنچری پر سوال بھی اٹھا دیا۔فواد کا کہنا تھا کہ کامران کو 13 اوورز میں سنچری بنانی چاہیئے تھی، لیکن میچ کے اختتام پر وہ لالچ میں مبتلا ہوگئے اور سنچری مکمل کرنے کے لیے سنگلز لینے لگے۔ان کے مطابق کامران کے اس طرح سنچری بنانے سے زلمی کا مجموعی رن ریٹ متاثر ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں زلمی کے کامران اکمل نے شاندار سنچری بنائی، انہوں نے 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے مکمل کی جس کی بدولت زلمی نے 149 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔

مزید : PSL /PSL News Update