معین خان کے بیٹے اعظم خان نے قومی ٹیم میں آنے کی خواہش ظاہر کردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے کھلاڑی اعظم خان ایک بار پھر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرلیا ۔کراچی کنگز کے خلاف میچ میں اعظم خان نے پریشر صورتحال میں 46سکور بنا کر ٹیم کی فتح میں سب سے اہم کردار ادا کیا ۔میچ کے اختتام پر رمیض راجہ نے کہا کہ میں آپ کو گود میں اٹھا کر اپنا وعدہ پورا کرنا چاہتا ہوں لیکن اس کے لیے مجھے جم جوائن کرنا پڑے گا ۔اس موقع پراعظم خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ،آج سرفراز احمد کے ساتھ لمبی پارٹنر شپ لگانے کا سوچ رکھا تھا اور ویسے ہی ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنے سے پہلے گزشتہ چار پانچ مہینے سے کافی محنت چل رہی تھی،کوشش ہے کہ ایسی ہی اچھا کھیل پیش کر کے پاکستان کی نمائندگی کروں ۔