سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن کا غصہ آسمان سے باتیں کرنے لگے گا

سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن ...
سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن کا غصہ آسمان سے باتیں کرنے لگے گا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنےکہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیاست میں کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں،سابق ادوار میں کرپشن کے وائرس نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا،اپوزیشن جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی اورحکومت اپنی مدت پورے کرے گی-انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں، نہ آئندہ ہوں گی،وزیر اعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کیلئے امید کی کرن ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے سیاست میں کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں،سابق ادوار میں کرپشن کے وائرس نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا،اپوزیشن جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور