شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد بیگم نے شرمناک تفصیلات اپنے گدے پر لکھ کر اسے سڑک پر رکھ دیا

شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد بیگم نے شرمناک تفصیلات اپنے گدے پر لکھ کر ...
شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد بیگم نے شرمناک تفصیلات اپنے گدے پر لکھ کر اسے سڑک پر رکھ دیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو دوسری عورت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور اسے گھر سے نکال باہر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسا کام کر دیا کہ شوہر کو پوری دنیا میں رسوا کر دیا۔ دی مرر کے مطابق اس خاتون کے شوہر کے کسی اور عورت کے ساتھ تعلقات تھے۔ اس نے عورت کو اپنے ہی گھر میں بلا لیا ۔ جب بیوی کو علم ہوا تو اس نے شوہر کو گھر سے نکال دیا اور جس بیڈ پر اس نے پرائی عورت کے ساتھ رنگ رلیاں منائی تھیں اس کا گدا اٹھا کر گھر کے باہر رکھ دیا۔

خاتون نے گدے پر لکھ دیا کہ ”میں نے گھر کے تالے بدل دیئے ہیں۔ اس گدے کو بھی اسی فاحشہ کے گھر لے جاﺅ۔ میں تمہیں طلاق دے رہی ہوں اور میں بچوں کو بھی بتا چکی ہوں کہ ان کا باپ اس بیڈ پر کیا کرتا رہا ہے اور بچے بھی اب تم سے پیار نہیں کرتے۔“ گدے پر یہ تحریر لکھنے کے بعد خاتون نے اس کی ایک تصویر بنائی اور پورے واقعے کے ساتھ ویب سائٹ ’Reddit‘ پر پوسٹ کر دی۔ جہاں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے اچھا انتقام لیا ہے تاہم بعض کا کہنا ہے کہ خاتون نے کچھ زیادہ ہی شدید ردعمل کا مظاہرہ کر ڈالا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس