اپنا ایک مہینہ پرانا پیشاب پی کر ڈپریشن کا علاج کرنے والا مرد

اپنا ایک مہینہ پرانا پیشاب پی کر ڈپریشن کا علاج کرنے والا مرد
اپنا ایک مہینہ پرانا پیشاب پی کر ڈپریشن کا علاج کرنے والا مرد

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپریشن فی زمانہ تیزی سے پھیلتا ہوا عارضہ ہے جسے کئی بیماریوں کی جڑبھی کہا جاتا ہے۔ اب ایک ایسا شخص سامنے آ گیا ہے جس نے ایسے حیران کن اور کراہت آمیز طریقے سے اپنی ڈپریشن کا علاج کرنے کا دعویٰ کر ڈالا ہے کہ سن کر یقین نہ آئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 32سالہ آدمی کا نام ہیری میٹاڈین ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ اپنا ایک ماہ پرانا پیشاب روزانہ پیتا رہا جس سے اس کی ڈپریشن جاتی رہی اور وہ بھلا چنگا ہو گیا۔

ہیری کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ 200ملی لیٹر پیشاب پیتا تھا جو اس نے ایک مہینہ پہلے کا رکھا ہوتا تھا۔ یہ پیشاب نہ صرف وہ پیتا بلکہ اس سے اپنے چہرے کو بھی تر کرتا تھا۔ چنانچہ اس سے جہاں اس کی ڈپریشن ختم ہو گئی وہیں اس کی جلد بھی صاف شفاف ہو گئی۔ اس کا کہنا ہے کہ ”پیشاب سے ڈپریشن کے علاج کے متعلق میں نے فیس بک پر پڑھا تھا اور پھر اس پر عمل شروع کر دیا۔ ڈپریشن ختم ہونے کے بعد اب میرا موڈ بھی بہت خوشگوار رہنے لگا ہے اور میں ہر دم تروتازہ رہتا ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس