پاکستانی خاتون سائنسدان نے ہوائی جہاز کا ایسا انجن بنا لیا جو آج تک کوئی نہ بنا سکا، جان کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوجائے

پاکستانی خاتون سائنسدان نے ہوائی جہاز کا ایسا انجن بنا لیا جو آج تک کوئی نہ ...
پاکستانی خاتون سائنسدان نے ہوائی جہاز کا ایسا انجن بنا لیا جو آج تک کوئی نہ بنا سکا، جان کر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوجائے

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستانی خاتون سائنسدان نے ہوائی جہاز کا ایسا انجن تیار کر لیا جو آج تک دنیا میں کوئی نہ کر سکا۔ عرب نیوز کے مطابق یہ سائنسدان سارہ قریشی ہیں جو 2018ءسے ہوائی جہاز کا ماحول دوست انجن بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں اور اب جلد وہ اس انجن کو متعارف کروانے جا رہی ہیں۔ عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے سارہ قریشی نے کہا ہے کہ ”اس منصوبے کا مقصد عالمی سطح پر بڑھنے والی درجہ حرارت میں تجارتی ہوا بازی کے حصے کو کم کرنا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ”جب جیٹ طیارے اڑان بھرتے ہیں تو ان کے پیچھے سفید دھوئیں کی ایک لکیر نکلتی دکھائی دیتی ہے جو کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتی ہے اور اس کا موسمیاتی تبدیلیوں میں ایک بڑا حصہ ہے۔ میری کمپنی میں بننے والا یہ نیا انجن سفید دھواں خارج نہیں کرے گا۔“سارہ قریشی نے اپنی اکیڈمک ریسرچ برطانیہ کی کرین فیلڈ یونیورسٹی میں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”عالمی ایوی ایشن انڈسٹری نے اس ٹیکنالوجی کو نظر انداز کیا اور ماحول دوست انجن بنانے پر توجہ نہیں دی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد