ویرات کوہلی ایک ٹوئٹ کرنے کے لیےکتنے کروڑ روپے لیتے ہیں ؟جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

ویرات کوہلی ایک ٹوئٹ کرنے کے لیےکتنے کروڑ روپے لیتے ہیں ؟جان کر آپ کا بھی منہ ...
ویرات کوہلی ایک ٹوئٹ کرنے کے لیےکتنے کروڑ روپے لیتے ہیں ؟جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ چند سالوں سے اپنی بہترین بلے بازی کی وجہ سے دنیا بھر میں نمایاں نام بنا لیا اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان کا شمار دنیا کے مشہور ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے ۔اسی شہرت کی بنا پر ویرات کوہلی ٹوئٹر سے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کرکٹربن گئے ہیں ۔ویرات کوہلی ایک ٹوئٹ سے چار کروڑ تیس لاکھ روپے کماتے ہیں ۔ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ سے سب سے زیادہ کمائی پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ و کرتے ہیں جو کہ ایک ٹوئٹ سے 13کروڑ93لاکھ 35ہزار روپے کماتے ہیں ۔برازیل کے معروف فٹبالر نیمار سات کرو ڑ 36لاکھ اکیس ہزار روپے کماتے ہیں ۔

مزید : کھیل