”اس سال وزیراعظم خود مستعفی ہو کر اسمبلیاں توڑ دیں گے “بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

”اس سال وزیراعظم خود مستعفی ہو کر اسمبلیاں توڑ دیں گے “بڑی پیش گوئی سامنے ...
”اس سال وزیراعظم خود مستعفی ہو کر اسمبلیاں توڑ دیں گے “بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی رہنما منظور حسین وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال وزیر اعظم عمران خان خود وزارت عظمیٰ سے مستعفیٰ ہو کر اسمبلیاں توڑ دیں گے،وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔
خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے اور اب عوام مہنگائی سے بیزار ہو چکی ہے۔ گھی، دودھ، چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے حکومت کی نااہلی نظر آ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگانے والے اور ان کے اتحادی اب دور بھاگ رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے پاوں سے سیڑھی نکلنے والی ہے اور وہ عنقریب استعفیٰ دیں گے۔