پی ایس ایل کی کوریج کے دوران بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی

پی ایس ایل کی کوریج کے دوران بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی
پی ایس ایل کی کوریج کے دوران بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فائیو کے پانچویں میچ کے دوران بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران پہلی اننگز کے ابتدائی اوورز میں کوئٹہ کے بولر نسیم شاہ نے بابراعظم کے آؤٹ کی اپیل کی، امپائر کے ناٹ آؤٹ قرار دینےپرگلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ریویو لے لیا۔امپائر کے فیصلے پر ریویو کے دوران سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث الٹرا ایج اور اسنیکو میٹر نہیں چل سکا،جس کےباعث امپائر نےاندازے کی بنیاد پربابراعظم کو ناٹ آؤٹ قرار دیدیا۔تھرڈ امپائر کے فیصلے سے گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی اور کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے لیکن سب کوفیصلہ قبول کرنا پڑا۔تھرڈ امپائر کی جانب سےناٹ آؤٹ قرار دیئے جانے کے باوجود کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد فیلڈ امپائر سے اس حوالے سے بات کرتے رہے مگر امپائر نے انھیں اپنی جگہ پر جانے کا کہا۔سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ تقریبا 5 منٹ تک رکا رہا۔

مزید :

کھیل -PSL -