ایون فیلڈ فلیٹ میں نواز شریف سے مبینہ ملاقات کرنے والا یہ پر اسرار شخص کون ہے ؟صحافی عمر چیمہ نے بتا دیا

ایون فیلڈ فلیٹ میں نواز شریف سے مبینہ ملاقات کرنے والا یہ پر اسرار شخص کون ہے ...
ایون فیلڈ فلیٹ میں نواز شریف سے مبینہ ملاقات کرنے والا یہ پر اسرار شخص کون ہے ؟صحافی عمر چیمہ نے بتا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایون فیلڈ فلیٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے والے پر اسرار شخص کے بارے میں سوشل میڈ یا پر چہ میگوئیاں جاری ہیں اور ہر کوئی یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ آخر یہ شخص ہے کون ؟۔اس حوالے سے اب صحافی عمر چیمہ نے جواب دے دیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ یہ شخص (جو ایون فیلڈ سے نکلتے ہوئے ٹی وی کیمروں کی نذر ہوگیا اور پھر مختلف چہ میگوئیوں کا موضوع بنا) پی آئی اے میں ملازم ہے اور اس بات کی تصدیق کرنے والوں میں اسکا ایک کولیگ بھی شامل ہے۔بتا یا جا رہا ہے کہ پی آئی اے کے اس کپتان کا نام کیپٹن ہمایوں جمیل ہے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ایک پراسرار شخص نے ملاقات کی جو انتہائی خفیہ رکھی گئی ،ملاقات کے لیے آنے والے پراسرار شخص کو میاں شہبازشریف اپنی گاڑی میں دو میل دور سے بٹھا کر لائے۔نوازشریف سے نامعلوم شخص کی ملاقات 40منٹ سے زائد جاری رہی اور اس پراسرار شخص کو اپارٹمنٹ کے پچھلے دروازے سے نکالا گیا۔پراسرار شخص کو چہرہ چھپا کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ لایا گیا تھا۔

مزید : قومی