ویمنز ٹی20ورلڈ کپ، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کب اور کس کے خلاف کھیلے گی؟تفصیلات جانئے

ویمنز ٹی20ورلڈ کپ، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کب اور کس کے خلاف کھیلے گی؟تفصیلات ...
ویمنز ٹی20ورلڈ کپ، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کب اور کس کے خلاف کھیلے گی؟تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنی مہم کا آغاز 26 فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کریگی۔

تفصیلات  کے مطابق ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں جاری ہے، گرین شرٹس کو گروپ بی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔بسمہ معروف کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم 26 فروری کو اپنے پہلے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ویسٹ انڈیز ویمن اپنے پہلے گروپ میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے چکی ہے۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 28 فروری کو انگلینڈ، تیسرا میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -