ایران میں کورونا وائرس کےپھیلاؤکاپروپیگنڈا کیوں کیا گیا ؟ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حیران کن دعویٰ کر دیا

ایران میں کورونا وائرس کےپھیلاؤکاپروپیگنڈا کیوں کیا گیا ؟ایرانی سپریم ...
ایران میں کورونا وائرس کےپھیلاؤکاپروپیگنڈا کیوں کیا گیا ؟ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  



تہران (ڈیلی  پاکستان آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے غیر ملکی میڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ تہران میں کورونا وائرس کے مہلک پھیلاؤ کی خبر نشر کرکے عام انتخابات میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے کہا کہ یہ منفی پروپیگنڈا چند ماہ قبل شروع ہوا اور انتخابات کے قریب آتے ہی اس میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں میں مغربی میڈیا نے بیماری اور وائرس کے بہانے لوگوں کی انتخابی عمل میں عدم شرکت کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ (ہمارے دشمن) انتخابات کے مخالف ہیں۔

مزید : بین الاقوامی