نواز شریف کی سرجری کب ہوگی؟ ملک احمد خان نے تاریخ بتادی

نواز شریف کی سرجری کب ہوگی؟ ملک احمد خان نے تاریخ بتادی
نواز شریف کی سرجری کب ہوگی؟ ملک احمد خان نے تاریخ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کل (پیر کو) سرجری ہوگی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے بتایا کہ نواز شریف کی سرجری 24 فروری (پیر کو) ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف واپس ضرور آئیں گے، وہ مارچ کے آخر تک پاکستان آجائیں گے۔ نواز شریف کی میڈیکل تاریخوں کے بعد شہباز شریف وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے، وہ واپس آکر بطور اپوزیشن لیڈر بھرپور کردار ادا کریں گے، ہم یہی چاہتے ہیں کہ وہ اپوزیشن لیڈر کا کردار نبھائیں۔