پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن،کتنے ہزار لیٹر دودھ تلف کیا گیا ؟پریشان کن خبر آ گئی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن،کتنے ہزار لیٹر ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن،کتنے ہزار لیٹر دودھ تلف کیا گیا ؟پریشان کن خبر آ گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان کے مشن کی تکمیل ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں دن رات متحرک، ناقص دودھ کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اتنے ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا کہ تفصیل  جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ناقص دودھ کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا اور منڈی بہاؤالدین میں 24 گھنٹے کی ناکہ بندی کے دوران مجموعی طور پر 49000 لیٹر دودھ کو چیک کیا۔منڈی بہاؤالدین میں 15 ہزار لیٹرجبکہ سرگودھا میں 34 ہزار لیٹردودھ کی چیکنگ کے دوران 15000 لیٹر ناقص اور مضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔مزیدبرآں ملاوٹی اور جعلی دودھ تیار کرنے پر منڈی بہاؤالدین میں گوندل ڈیری اور مدینہ ڈیری کو سیل کیا گیا۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے برف کے نام پر جعلی تیار دودھ آئس بلاکس میں سٹور کر نے پر مدینہ آئس فیکٹری کو بھی سربمہر کیا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ بردار گاڑیوں، ڈیری فارمزاور آئس فیکٹریوں میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا ہے۔ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔جعلی دودھ کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر وا دیا گیاہے۔عرفان میمن نے واضح کیا کہ دودھ کی مقداراور گاڑھے پن میں اضافے کے لیے آلودہ پانی، کیمیکلزاور ملک پاؤڈر کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔ڈیری سیفٹی ٹیمیں پنجاب بھر میں سپلائی ہونے والے دودھ کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرتی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور