کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کو جرمانہ،وجہ جان کر دوسری ٹیمیں بھی پریشان ہو جائیں گی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کو جرمانہ،وجہ جان کر دوسری ٹیمیں بھی پریشان ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کو جرمانہ،وجہ جان کر دوسری ٹیمیں بھی پریشان ہو جائیں گی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران اتوار کے روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےمیچ میں سلواوورریٹ کےباعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگز پرجرمانہ عائدکردیاگیاہے،میچ کے

دوران دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت سے ایک ایک اوور کم کیا لہذا ایچ بی ایل پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف کی شق 2.22 کے تحت دونوں ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔قوانین کے مطابق اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہیں تو اس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر سید امتیاز اقبال نے دونوں ٹیموں کو چارج کیا، جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہانامہ نے دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف یہاں دستیاب ہے۔

مزید : کھیل /PSL