'ڈھائی سال سے عام آدمی نہیں ، مولانا مشکل میں ہیں'ڈاکٹر شہباز گل کا ردعمل

'ڈھائی سال سے عام آدمی نہیں ، مولانا مشکل میں ہیں'ڈاکٹر شہباز گل کا ردعمل
'ڈھائی سال سے عام آدمی نہیں ، مولانا مشکل میں ہیں'ڈاکٹر شہباز گل کا ردعمل
سورس: ٖFile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون  خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ ڈھائی سال سے عام آدمی کو مشکل نہیں مولانا کو مشکل وقت کا سامنا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار کی اہلیت کا معیار سب سے بڑا مجرم ہونا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی وہی ہیں جنہیں میاں مفرور نے سپریم کورٹ سے نااہل کروایا اور آج پی ڈی ایم کی ڈوبتی کشتی کو پار لگانے کے لیے اسی نااہل کو آگے لایا گیا۔ گیلانی صاحب نے ترک خاتون اول کا ہار چوری کر کے ملک کو بدنام کیا مگر پی ڈی ایم کی اہلیت پر پورے اترے، مشترکہ امیدوار کو چن کر پی ڈی ایم نے اپنی ترجیحات ظاہر کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ  یوسف رضا گیلانی ایک سے زیادہ دفعہ جیل میں رہے جبکہ سپریم کورٹ کی طرف سے سزا یافتہ اور ابھی بھی توشہ خانہ کیس میں ملزم ہیں۔ان  کا مزید کہنا تھا کہ گیلانی صاحب کرپٹ الائنس کے سہولت کار تھے، آج مشترکہ امیدوار ہیں اور گزشتہ تین دھائیوں سے مولانا اقتدار کے ایوانوں سے باہر سڑکوں پر رسوا ہو رہے ہیں۔

مزید :

قومی -