دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کرلیا

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کرلیا
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو اقوام متحدہ نے بھی تسلیم کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن کی جانب  سفر شاندار ہے،دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں متاثر کن ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ  دنیا میں بہت سے ممالک کے بارڈرز ابھی بند ہیں لیکن پاکستان نے اپنی سرحد یں اور عوام نے اپنے دل اور گھر کھولے ہیں۔ پاکستان کی کھلی سرحدیں اور عوام کے کھلے دل پاکستانیوں کے  خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تمام مذاہب ہمیں امن کیلئے متحد کرتے ہیں۔ کرتار پور کوریڈور پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام ہے۔