پنجاب حکومت نے ملازمت کے خواہش مند افراد کو خوشخبری سنادی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز میں چار ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے 795 سرکاری کالجز میں گزشتہ چھ سال سے لیکچرار، اسسٹنٹ ایسوسی ایٹ اور پروفیسرزکی آسامیاں خالی ہیں۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آسامیوں پر بھرتی کرنے کی ابتدائی منظوری دے کر سمری وزیراعلی آفس بھیجوا دی۔
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو درخواست کی جائے گی۔ پنجاب کے تمام سرکاری کالجز میں خالی آسامیاں فل کی جارہی ہیں۔