غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں ایم ایس اے کی کاوشیں قابل تحسین: نیول چیف 

  غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں ایم ایس اے کی کاوشیں قابل تحسین: نیول ...

  

  اسلام آباد (این این آئی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد میں ایم ایس اے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو میری ٹائم آپریشن سینٹر میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے فرائض اور آپریشنل سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے ہیڈ کوارٹرز میں میری ٹائم ریسکیو کو آرڈی نیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور حوصلے کو سراہا۔ 

نیول چیف

مزید :

صفحہ آخر -