اڑھائی سال سے عام آدمی نہیں مولانا فضل الرحمن مشکل میں ہیں، شہباز گل

اڑھائی سال سے عام آدمی نہیں مولانا فضل الرحمن مشکل میں ہیں، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کی اہلیت کا معیار سب سے بڑا مجرم ہونا ہے، ڈھائی سال سے عام آدمی نہیں بلکہ مولانا مشکل میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی وہی ہیں جنہیں میاں مفرور نے سپریم کورٹ سے نااہل کروایا، آج پی ڈی ایم کی ڈوبتی نا ؤکو پار لگانے کیلئے اسی نااہل کو آگے لایا گیا، گیلانی صاحب نے ترک خاتون اول کا ہار چوری کر کے ملک کو بدنام کیا مگر پی ڈی ایم کی اہلیت پر پورے اترے۔ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا مشترکہ امیدوار کو چن کر پی ڈی ایم نے اپنی ترجیحات ظاہر کر دیں، یوسف رضا گیلانی ایک سے زیادہ دفعہ جیل میں رہے، سپریم کورٹ کی طرف سے سزا یافتہ اور ابھی بھی توشہ خانہ کیس میں ملزم ہیں، گیلانی صاحب کرپٹ الائنس کے سہولت کار تھے، آج مشترکہ امیدوار ہیں، گزشتہ تین دھائیوں سے مولانا اقتدار کے ایوانوں سے باہر سڑکوں پر رسوا ہو رہے ہیں۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -