مانگا منڈی، گھر میں آگ لگنے سے 2بچے جھلس کر جاں بحق

    مانگا منڈی، گھر میں آگ لگنے سے 2بچے جھلس کر جاں بحق

  

 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی کے نواحی گاؤں کوٹ اسد اللہ خان میں وقاص نامی شخص کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں دو بچے آگ کی لپٹ میں آکر جھلس گئے اور موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے بچوں میں تین سالہ بچہ فیضان اور دو سالہ بچہ عبدالرحمن شامل ہیں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی بتایا گیا ہے کمرے میں دو بچے  سوئے ہوئے تھے بجلی کے شارٹ ہوجانے کی وجہ سے آگ لگی ہے ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ کر تقریبا ایک گھنٹہ بعد آگ پر قابو پایا گیا اس وقت تک بچے جھلس چکے تھے مانگا منڈی کے پولیس بھی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھانہ مانگا منڈی کے انچارج جاوید اقبال چیمہ بھاری نفری کے ہمراہ کوٹ اسد اللہ خان وقاص گھر پہنچ گئے بعد میں سرکل رائیونڈ کے اے  ایس پی بھی بھاری نفری کے ساتھ پہنچ پولیس نے بچوں کے والد اور والدہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی  مبینہ طور پر معلوم ہوا ہے کہ میاں بیوی کے جھگڑے کی وجہ سے دو بچوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اہل محلہ اور گاؤں کی طرف سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کمرے کو آگ لگانے میں والدہ کا عمل دخل ہے تھانہ مانگا منڈی نے آگ لگنے کی وجہ کچھ مشکوک بتائی انہوں نے کہا کہ جب تک انویسٹی کیشن مکمل  نہیں ہ وگی اس وقت تک آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی جا سکتی گاؤں کے افراد بتا رہے ہیں کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا چلتا رہتا تھا آگ لگنے میں بچوں کے علاوہ نہ والد نہ والدہ کو کوئی  نقصان پہنچا بلکہ گھر کے کمرے میں پڑا ہوا سامان جل کر خاک ہو گیا۔

بچے جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -