پاکستان کی ترسیلا ت میں اضافہ بینکنگ سیکٹر کیلئے خوش آئند ہے: موڈیز

پاکستان کی ترسیلا ت میں اضافہ بینکنگ سیکٹر کیلئے خوش آئند ہے: موڈیز

  

  کراچی(آئی این پی) معاشی تحقیق کار اور کریڈیٹ ریٹنگ ادارے موڈیزانویسٹرزسروس نے پاکستان کی ترسیلات میں اضافہ بینکنگ سیکٹر کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اپنی ایک رپورٹ میں موڈیز نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے اندازوں کے برخلاف پاکستان کی ترسیلات میں اضافہ ہوا۔ عالمی بینک نے کرونا کی وبا کی وجہ سے عالمی سطح پر ترسیلا ت کم رہنے کی پیشن گوئی کی تھی۔ کورونا کی وبا کی وجہ سے پاکستان کی ترسیلات  بھی ایک سطح پر برقرار رہنے کا امکان تھاترسیلات سے بینکوں کو مستحکم اور کم لاگت کی فنڈنگ مہیا ہوگی۔ ترسیلات میں اضافے سے بینکوں کے پاس زرمبادلہ کی شکل میں سرمایہ بڑھے گا۔ بینکوں کی جانب سے کمپنیوں کے مقابلے میں صارف قرضوں میں نمایاں اضافہ ہو اہے۔کمپنیوں کے مقابلے میں صارفین میں قرضوں کے پھنسنے کا تناسب بھی کم ہے۔31دسمبر کو صارف قرضوں میں غیرفعالیت کا تناسب 4.9 فیصد جبکہ کمپنیوں میں 9.4 فیصد رہا۔ترسیلات بڑھنے سے رہن کی بنیاد پر قرضوں  سمیت چھوٹے اوردرمیانے کاروبار اور زراعت کے شعبہ کو فائدہ ہوگا۔

موڈیز

مزید :

صفحہ آخر -