مودی سرکار کیخلاف ایک لاکھ کسان سراپا احتجاج ، 8مار چ کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان 

  مودی سرکار کیخلاف ایک لاکھ کسان سراپا احتجاج ، 8مار چ کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ ...

  

  نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی پنجاب میں ایک لاکھ کسانوں نے مودی کیخلاف احتجاج کیا، کسان رہنماں نے کہا کہ 8مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیرا ؤکیا جائے گا، امریکہ کی 87بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کیخلاف احتجاج جاری، مشرقی پنجاب کے شہر برنالہ میں کسانوں کی بڑی پنچایت منعقد کی گئی، کسان رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلی پولیس نے کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمے بنائے، رہنماؤں نے مزید کہا کہ سارے تہوار دھرنوں ہی میں منائے جائیں گے، جلسے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی،مظاہرین نے کہا کہ 8مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیرا ؤبھی کیا جائے گا،امریکہ کی 87بڑی کسان یونینز بھی بھارتی کاشتکاروں کے حق میں بول اٹھیں، مشترکہ بیان میں کہا کہ زرعی قوانین کسانوں سے زندگی چھیننے کے مترادف ہے۔ 

کسان احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -