چیئرمین پی پی ایس سی کاایسوسی ایٹ پروفیسر کی بھرتی کیلئے انٹرویو پینل کی تبدیلی کی تحقیقات کا حکم 

    چیئرمین پی پی ایس سی کاایسوسی ایٹ پروفیسر کی بھرتی کیلئے انٹرویو پینل کی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف آرتھوپیڈک سرجری کی دو سیٹوں پر من پسند امیدوار کو نوازنے کیلئے  بنایا گیا انٹرویو پینل تبدیل کر نے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیئرمین کے علم میں لایا گیا تھا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے تحت ایسوسی ایٹ پروفیسر آف آرتھوپیڈک سرجری کی 2 خالی آسامیوں پر بھرتی ہو رہی ہے جس کے مطابق  کے پبلک سروس کمیشن نے انٹرویو پینل میں پروفیسر ڈاکٹر فیصل مشتاق اور پروفیسر ڈاکٹر حنیف کو شامل کیا تھا۔ چیئرمین کو بھی بتایا گیا کہ ایک امیدوار کی سلیکشن کو یقینی بنانے کیلئے جب پینل میں شامل ڈاکٹرز سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے ایسا کرنے سے معذرت کر لی، جس پر پی پی ایس سی نے رات گئے دونوں پروفیسرز کے نام پینل سے نکالنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر طارق سہیل اور ڈاکٹر ابوبکر کو شامل کرلیا۔ انٹرویو پینل تبدیل ہونے کے بعد من پسند امیدوار کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،۔اس پر متاثرہ پروفیسرز نے بھی چیئرمین کو آگاہ کیا جس انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا نوٹس جاری کر دیا اور اس سلسلہ میں سیکرٹری پنجاب  پبلک سروس کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔

چیئرمین پی پی ایس سی 

مزید :

صفحہ آخر -