ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشنز کے مسائل کو حل کیا جائیگا،گور نرپنجاب

   ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشنز کے مسائل کو حل کیا جائیگا،گور نرپنجاب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشنز کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔گور نر پنجاب نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشنزکے عہدیداروں کی وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات کروانے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز گور نرہاؤس لاہور میں گور نر پنجاب چوہد ری محمدسرور سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشنز کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے شاہ نواز سعید،شیخ عامر ندیم اور مقدر رضا سمیت دیگر کے ہمر اہ ملاقات کی اور ان کو اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے یکم مارچ سے ایل پی جی پلانٹس، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند کر نے کے بارے میں بتایا جس پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وفد کو مسائل کے حل کیلئے اپنے مکمل تعاون او وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات کروانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشنز کے جو بھی ایشوز ہیں ان کو بھی یقینی طور پر حل کیا جائے گا اور احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی مگر تمام کاروباری شعبوں سے وابستہ لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے ٹیکس سمیت اپنی تمام ذمہ داریاں نیک نیتی کیساتھ پوری کر یں۔

گور نرپنجاب

مزید :

صفحہ آخر -