عمران خان پنجاب میں مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم کے خواہاں، علیم خان 

  عمران خان پنجاب میں مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم کے خواہاں، علیم خان 

  

 لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی جائز ہ اجلاس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت سمیت صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، ہاشم جواں بخت، سبطین خان، میاں خالد محمود، حسنین بہادر دریشک،سردار آصف نکئی،چوہدری اخلاق حسین اور چوہدری ظہیر الدین نے شرکت کی اور نئے بلدیاتی اداروں کے قیام کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں جن میں بلدیاتی اداروں کی از سر نو تشکیل،مختلف شہروں میں میونسپل کمیٹیوں،ٹاؤن کمیٹیوں اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا قیام شامل تھا اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں آبادی کے تناسب سے آئندہ بلدیاتی ادارے تشکیل پائیں گے تاکہ شہریوں کی مشکلات اور روزانہ کے مسائل کا بہتر سے بہتر حل ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پنجاب میں مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم کے خواہاں ہیں سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ تحصیلوں اور دیہات کی سطح پر بھی نئے بلدیاتی نظام میں مناسب تبدیلیاں لائیں گے جس کے لئے صوبائی وزراء کے مابین مشاورت عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی سیٹ اپ کو زیادہ سے زیادہ موثر اور عوام کے لئے کار آمد بنانا اولین ترجیح ہے جس کے لئے بلدیاتی ایکٹ2019کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے محکمہ بلدیات کی جانب سے مختلف شہروں کیلئے تیار کی گئی تجاویز پیش کیں جن پر شرکاء نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 

علیم خان 

مزید :

صفحہ آخر -