حمزہ شہباز کو 23مشکوک ٹرانزیکشنز سے 181ملین وصول ہوئے،نیب

    حمزہ شہباز کو 23مشکوک ٹرانزیکشنز سے 181ملین وصول ہوئے،نیب

  

لاہور(نامہ نگار)نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو موصول مشکوک ٹرانزیکشن اور انوسٹمنٹ کا پتہ لگانے کا دعوی کردیا، نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ کو 23مشکوک ٹرانزیکشنز سے 181ملین سے زائد رقم وصول ہوئی تاہم حمزہ شہباز نے موصول ہونے والی رقم کے ثبوت فراہم نہیں کیے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازشریف خاندان نے 2005ء سے 2016ء تک 14بڑی کمپنیاں بنائیں اور کمپنیز سے بھاری مالی فوائد حاصل کرتے رہے، 14کمپنیاں مشکوک ٹرانزیکشنز سے موصول رقم سے بنائی گئیں، حمزہ شہباز کے 14کمپنیز میں کروڑوں کے شیئرز ہیں،نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کے ذریعے ناجائز اثاثے بنائے اور کرپشن کے مرتکب ہوئے۔

نیب،حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -