چٹ پٹے، مزیدار پکوان 

چٹ پٹے، مزیدار پکوان 

  

قیمہ ٹماٹر

اشیاء:

قیمہ ایک کلو

گھی ایک پاؤ

ٹماٹر ڈیڑھ پاؤ

پیاز(بڑی) 2عدد 

ادرک  تھوڑی سی

لہسن حسب ِ ضرورت

ہری مرچ چار عدد

ہرا دھنیا آدھی گٹھی

نمک حسب ِ ضرورت

ترکیب:

تمام مصالحے پیس لیں،قیمے کو دھو لیں، مصالحہ قیمے میں ملا لیں۔ گھی کڑکڑائیں اور پیاز اس میں لال کر کے نکال لیں۔پھر اس میں قیمہ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اس طرح بھونیں کہ ٹماٹر قیمے میں بالکل گھل جائیں اور قیمے کا رنگ سرخ ہو جائے۔لال کی ہوئی پیاز چٹکی سے مسل کر سالن میں ملا دیں اور ہرا مصالحہ جو کاٹ کر تیار رکھا گیا ہے، پتیلی میں ڈال کر اسے دم پر رکھیں۔ جب قیمہ گھی چھوڑنے لگے تو پتیلی چولہے سے اُتار دیں۔

سندھی تکے

اشیاء:

گوشت  آدھا کلو(بغیر ہڈی کے)

گرم مصالحہ 3/4چائے کا چمچ

نمک حسب ِ ضرورت

ادرک ایک چائے کا چمچہ،پسا ہوا

دہی آدھا کلو

لہسن  چھ جوئے،(پسا ہوا)

ہری مرچ  پانچ عدد(کٹی ہوئی)

پیاز  تین عدد(موٹا کٹا ہوا)

گھی چار کھانے کے چمچ

ترکیب:

دہی میں تمام مصالحہ ڈال کر گوشت ڈال دیں اور تین گھنٹے ڈھک کر چھوڑ دیں۔دیگچی میں گھی گرم کر کے گوشت ڈال کر تھوڑے پانی میں گلا لیں اور خشک کر کے خوب بھون لیں۔ ڈش میں سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

حیدر آبادی سالن

اشیاء:

 ہری مرچیں  آدھا کلو (لمبائی میں کاٹیں)

رائی ایک چھٹانک

تل ایک چھٹانک

پسا ہوا کھوپرا ایک چھٹانک

 سفید زیرہ آدھا چھٹانک(بھون لیں)

بادام  مٹھی بھر (پیس لیں)

املی حسب ِ ذائقہ

نمک حسب ِ ذائقہ

آئل حسب ِ ضرورت

ترکیب:

تیل گرم کریں۔اس کے بعد رائی، تل، پسا ہوا کھوپرا، سفید زیرہ ڈال کر اچھی طرح خوب بھون لیں۔جب بھن جائیں تو ہری مرچیں ڈال دیں۔ پھر پسی ہوئی مونگ پھلی یا پسا ہوا بادام ڈال کر بھونیں۔ املی کا پانی ڈالئے اور ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔ مزیدار سالن تیار ہے۔

پالک کا بھرتہ

اشیاء:

پالک  آدھا کلو

میتھی دو چھوٹی گٹھیاں 

سویا  ایک گٹھی

شلغم  ایک عدد

نمک حسب ِ ذائقہ

گھی ایک بڑا چمچہ

پیاز ایک عدد

ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا

مرچیں  حسب ِ ذائقہ

ترکیب:

پالک میتھی اور سویا دھو کر باریک کاٹیں، شلغم کو دھو کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں، پیاز اور ادرک باریک کتر لیں۔ ایک دیگچی میں ساگ کو شلغم، نمک اور ایک کپ پانی کے ساتھ ابالیں۔ دیگچی کو ڈھک دیں۔ جب ساگ گل جائے تو اسے ڈوئی کی مدد سے اچھی طرح چکنا کر لیں۔ گھی گرم کریں۔ اس میں پیاز، ادرک اور مرچیں ڈال کر دو منٹ تک ہلکا سا تلیں۔پھر اس میں ساگ ڈال دیں اور خوب بھونیں۔یہاں تک کہ تمام پانی خشک ہو جائے اور ساگ گھی چھوڑ دے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -