میدان سیاست میں بھی گرمی 

میدان سیاست میں بھی گرمی 
 میدان سیاست میں بھی گرمی 

  

اسلام علیکم پارے پارے دوستو! سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے اور ہم بھی یقیناً اچھے ہی ہیں۔ جی دوستو موسم میں تبدیلی کے آثار نظر آتے ہی میدان سیاست میں بھی گرمی پیدا ہونے لگی، انتہائی افسوسناک خبر سننے کو ملی کہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات خونی ہو گئے۔ جی ایک حکومتی جماعت کا نوجوان اور ایک اپوزیشن سے تعلق رکھنے والا نوجوان ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی نذر ہو گئے، جی ہاں دو نوجوانوں کا خون ناحق بہا۔ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں قتل ہونے والے نوجوانوں کے خاندان و لواحقین میں بھی رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ معصوم نوجوان جن کے ابھی ہنسنے کھیلنے کیدن تھے وہ دنیا سے ہی رخصت ہو گئے، ماں باپ کے لئے تو ساری عمر کا روگ ہی بن گی۔اب اہل اقتدار کو چاہئے کہ وہ ان مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرے۔ یہ بھی بتا دیں کہ تاحال ڈسکہ کے انتخابی نتائج منظر عام پر نہیں آئے، الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں ہونے والے این اے پچھتر کا نتیجہ روک لیا ہے۔جبکہ دوسری طرف پی ڈی ایم اور حکومتی جماعت نے بھی ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی ہوئی ہے۔

آخری خبریں ملنیتک پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسکہ سے ضمنی انتخاب جیت رہی تھی،وزیرآباد اور نوشہرہ میں بھی ن لیگ ضمنی.انتخاب جیت گئی۔ حکومتی جماعت صرف ایک نشست ہی حاصل کر سکی۔ بہر حال جناب زرداری نے ضمنی انتخابات کی کامیابی پر کہا کہ سینیٹ میں ضمنی الیکشن سے بھی بڑا سرپرائز دیں گے،مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے بھی جناب گیلانی کو کامیاب کروانے کے لئے پارٹی رہنماوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بہر حال ضمنی انتخابات میں شکست حیران کن بھی ہے اورحکومت کے لئے لمحہ فکریہ بھی۔

نوشہرہ سے حکومتی جماعت کا ہار جانا بھی اچنبھے کی بات ہے شاید باقی صوبوں کے عوام کی طرح کے پی کے کی عوام بھی تبدیلی سرکار کی کارکردگی سے مایوس ہو چکی ہے۔ اب حکومت کو چاہئیے کہ عوامی مسائل کو حل کرے اور یقیناً اپوزیشن جماعتوں کے لئیتو خوشی کی بات ہی ہیکہ  حکومت کو اسکے گھر میں شکست دیدی۔اب دیکھنا یہ  ہے کہ حکومت آئندہ سینیٹ انتخابات میں کیا حکمت عملی اختیارکرتی ہے کہ لاٹھی بھی نہ ٹوٹے اور سانپ بھی مر جائے۔ بہر حال اب دیکھنا تو یہ بھی ہے کہ ڈسکہ این اے پچھتر کا نتیجہ کیا برآمد ہوگا۔بہر حال تین کمیٹی رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور چیف الیکشن کمیشن کو رپورٹ پیش کریگی، اب دیکھتے ہیں کہ انکوائری کمیٹی کیا رپورٹ بناتی ہے۔۔۔ فی الحال اجازت دیں دوستو ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائے -کالم -