پاک ہیلتھ کیئر کا سمن آباد میں فری میڈیکل کیمپ

      پاک ہیلتھ کیئر کا سمن آباد میں فری میڈیکل کیمپ

  

لاہور (پ ر) پاک ہیلتھ کیئر کا سمن آبادمیں فری میڈیکل کیمپ گائینی اور جنرل چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات‘الٹرساؤنڈ اور ای سی جی کی سہولیات فراہم کی گئیں تفصیلات کے مطابق پاک ہیلتھ کیئر نے میونسپل کارپوریشن سمن آباد میں صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیاگیا جس میں نہ صرف خواتین مریضوں کا مفت گائنی چیک‘الٹراساؤنڈ‘ای سی جی کئے گئے بلکہ مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات مفت فراہم کی گئیں وائس چیئرمین شکایت سیل وزیراعلی پنجاب ناصرسلمان (ترجمان حکومت پنجاب) پاکستان تحریک انصاف لاہور صدر غلام دیوان محی الدین، آزاد کشمیر کے ایم ایل اے 36 سردار خالد جاوید، سردار مرزا  جنرل سیکرٹری داتا گنج بخش ٹاؤن میاں علی رشیدنے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور کیمپ کے انعقاد پر فری میڈیکل کیمپ کے روح رواں ڈاکٹرمیاں عزیز الرحمن کاخصوصی شکریہ اداکیا اس حوالہ سے میاں عزیز الرحمن کا کہناتھاکہ ہم گذشتہ کئی سالوں سے مختلف علاقوں میں صحت کے سہولیات بہم پہنچارہے ہیں سمن آبادٹاؤن میں کیمپ کا انعقادابھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے 

مزید :

کامرس -