نندی پور پاور پراجیکٹ کیس، ملزمان فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب

 نندی پور پاور پراجیکٹ کیس، ملزمان فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ کیس میں ملوث 7ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرانہیں فرد جرم کی کارروائی کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت16 مارچ تک ملتوی کردی  احتساب عدالت کے جج محمداکمل خان نے ریفرنس پر سماعت کی،جیل حکام کی جانب سے ملزموں رسول بخش اور منور حسین کو عدالت کے روبرو پیش کیاجبکہ اس کیس میں ملوث دیگر 5ملزموں کی عدالت عالیہ سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں،ملزمان پر کروڑوں روپے کا فرنس آئل چوری کرنے کا الزام ہے۔
نند پور

مزید :

علاقائی -