ٹریکٹر ٹرالی نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا، بچی جاں بحق، خاتون شدید زخمی

 ٹریکٹر ٹرالی نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا، بچی جاں بحق، خاتون شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی نے سڑک عبور کرتی ماں بیٹی کو کچل دیا بیٹی جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے ملتان روڈ پر تیزرفتار ٹرالی نے سڑک کراس کرتی ماں بیٹی کو کچل ڈالاحادثہ کے باعث بیٹی موقع پر جاں بحق ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ماں کی شناخت 35 سالہ روبینہ بی بی جبکہ جاں بحق ہونے والی بچی کی 6 سالہ رابعہ عبداللہ کے نام سے ہوئی جو لوہاراں والاکھو کی رہائشی تھی ایدھی رضاکاروں نے حادثے میں جاں ہونے والی لڑکی نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ 
حادثہ 

مزید :

علاقائی -