آمدن سے زائد اثاثے، سابق ایس ایس پی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق ایس ایس پی جنیدارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے نیب کے گواہوں کو شہادتوں کیلئے طلب کرلیا عدالت نے ملزم ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث سماعت کو بغیر کارروائی ملتوی کردیا جیل حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم ہسپتال میں زیر علاج ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔
توسیع