منشیات مقدمہ میں ملوث مجرم شہباز احمد کو 2سال قید کی سزا کاحکم
لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے چرس کے مقدمہ میں ملوث مجرم شہباز احمد کو دو سال قید کی سزا کاحکم سنا دیاہے،مجرم شہباز احمد کے خلاف اے این ایف حکام نے ڈیڑھ کلو چرس کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروارکھا تھا، گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم کے خلاف مذکورہ بالاسزاکاحکم سنا دیا ۔
قید کا حکم