ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور زخمی: وارداتوں میں متعدد شہری بھی لُٹ گئے 

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور زخمی: وارداتوں میں متعدد ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی مزاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا  شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں  آن لائن ٹیکسی ڈرائیور عامر نے گاڑی میں تین افراد کی رائیڈ لی تھی  ایمپوریم مال پہنچ کر ملزموں نے ڈرائیور سے گاڑی چھین کر فرار ہوتے ہوئے مزاحمت پر تیز دھار چاقو ڈرائیور کے پیٹ میں مار کر اسے زخمی کر د  ڈیفنس بی کے علاقے میں مسلح ڈاکو زاہد کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ10کی نقدی، زیورات و دیگر اشیاء  لوٹ کر فرار ہوگئے مصطفی ٹاؤن سے ڈاکو کار سوار مقبول اور فیملی سے 3لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،نصیرآباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حمید اور فیملی سے 1 لاکھ20 ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیاجوہر ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو کی قاسم اسحاق اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ40ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے وحدت کالونی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو راشد اور فیملی سے2لاکھ 5ہزار کی نقدی و زیورات،نشتر کالونی کے علاقے میں مزمل اور فیملی سے 1لاکھ 80 ہزار نقدی و موبائل،  راوی روڈ میں عاصم سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لاکھ 65ہزار، گھڑی اور موبائل.گوالمنڈی میں رانا اصغرسے گن پوائنٹ پر 25ہزار نقدی موبائل فون اور فیکٹری ایریا گن پوائنٹ پر وقاص سے 17ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم گجر پورہ اور گرین ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ، سمن آباد اور بھاٹی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

وارداتیں 

مزید :

علاقائی -