نشتر کالونی، ملزمان نے گھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا
لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 22سالہ خاتون کو تیز دھار آلے کی وار کر کے قتل کر دیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر 22 سالہ ارم کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولیس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا مقتولہ ارم کی دو سال قبل شادی ہوئی اور تین ماہ کی بیٹی تھی۔
قتل